
نئی دہلی، 2 نومبر (ہ س)۔ دہلی کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے کہا کہ ہماری حکومت نے راجدھانی کی ٹریفک کو ہموار اور سگنل فری بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔
وزیر پرویش صاحب سنگھ نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی اب منک کینال ایلیویٹڈ روڈ کو اندرلوک سے آئی ایس بی ٹی کشمیری گیٹ تک پھیلانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔
وزیر نے بتایا کہ اس توسیع میں تقریباً 4 کلومیٹر لمبی ایک سرنگ شامل ہوگی جو اندرلوک کو کشمیری گیٹ سے براہ راست جوڑے گی۔ اس سے دہلی-ہریانہ سرحد سے وسطی دہلی تک کے مسافروں کو خاصی راحت ملے گی۔ مکربہ چوک، آزاد پور، اور روشنارہ روڈ جیسے گنجان علاقوں میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کیا جائے گا، جس سے سفر کے وقت میں تقریباً 40 فیصد تک کمی آئے گی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی