پونے، ناسک میں دو حادثات، چار افراد چل بسے، نو زخمی، کئی کی حالت تشویشناک
پونے ، 2 نومبر(ہ س)۔ مہاراشٹر کے پونے اور ناسک اضلاع میں اتوار کی صبح پیش آئے دو علیحدہ سڑک حادثات نے مجموعی طور پر چار خاندانوں کو غم زدہ کر دیا۔ ان حادثات میں چار افراد چل بسےاور نو افراد زخمی ہوئے جن میں تین کی حال
FOUR DEAD NINE HURT IN SEPARATE MISHAPS


پونے

، 2 نومبر(ہ س)۔

مہاراشٹر کے پونے اور ناسک اضلاع میں اتوار کی

صبح پیش آئے دو علیحدہ سڑک حادثات نے مجموعی طور پر چار خاندانوں کو غم زدہ کر دیا۔

ان حادثات میں چار افراد چل بسےاور نو افراد زخمی ہوئے جن میں تین کی حالت نازک

بتائی جارہی ہے۔ دونوں واقعات کی مقامی پولیس جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

پونے میں

قریب صبح چار بج کر تیس منٹ پر بنڈگارڈن میٹرو اسٹیشن کے پاس ایک کار تیزی کے باعث

ستون سے ٹکرا گئی۔ کوریگاؤں پولیس اسٹیشن کی سینئر انسپکٹر سنگیتا جادھو نے بتایا

کہ اس حادثے میں دو نوجوان دم توڑ گئے، جبکہ ایک ساتھی شدید زخمی ہے۔ جاں بحق

نوجوان کی شناخت ہریتھک بی کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمی شخص زیر علاج ہے اور معاملے

کی مزید جانچ اسپتال پولیس کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق کار بری

طرح تباہ ہوئی اور مبینہ طورپر اندر سے شراب کی بوتلیں ملی ہیں، جس کے بعد پولیس یہ

شبہ ظاہر کر رہی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران نشہ کیا گیا تھا۔ گورےگاؤں پولیس کی ٹیم

شواہد اکٹھے کرتے ہوئے معاملہ آگے بڑھا رہی ہے۔

اسی دن

صبح ناسک کے اگت پوری علاقہ میں دہیولی (جاٹ، سانگلی) سے شیگاؤں دیوی رشن کے لیے روانہ ہونے والی ایک ٹیمپو ٹریولر سمردھی

ہائی وے پر حادثے کی زد میں آ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور دتا ڈھکوال اور سریش

گورو لاڈ (60) موقع پر جاں بحق ہوئے۔ اس سانحہ میں نند کمار مورے (54)، آکاش گاروڈ

(25) اور ششی کانت لاڈ (65) کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں

منتقل کیا گیا۔ ریکھا لاڈ، راجیش لاڈ، اشوک لاڈ اور دو دیگر افراد کو معمولی زخم

آئے ہیں اور وہ ایس ایم بی ٹی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اگت پوری پولیس نے حادثے کی

وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande