ایسٹ سنگھ بھوم بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر محمد اعجاز رسول پارٹی سے برخواست۔
رانچی، 02 نومبر (ہ س)۔ ایسٹ سنگھ بھوم (جمشید پور) میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر محمد اعجاز رسول کو ریاستی صدر بابولال مرانڈی نے پارٹی سے نکال دیا ہے۔ محمد اعجاز رسول کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور گھٹسیلا ضمن
ایسٹ سنگھ بھوم بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر محمد اعجاز رسول پارٹی سے برخواست۔


رانچی، 02 نومبر (ہ س)۔ ایسٹ سنگھ بھوم (جمشید پور) میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر محمد اعجاز رسول کو ریاستی صدر بابولال مرانڈی نے پارٹی سے نکال دیا ہے۔

محمد اعجاز رسول کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور گھٹسیلا ضمنی انتخاب میں پارٹی کے سرکاری امیدوار کے خلاف مہم چلانے پر پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

ریاستی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر پردیپ ورما نے اتوار کو اس سلسلے میں ایک خط جاری کیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande