
حیدرآباد ، 2 نومبر(ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے کینیڈین ہائی کمشنر سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی اپیل کی ۔ کناڈا ہائی کمشنر کرسٹوفرکوٹرکی قیادت میں ایک وفد نے ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی ٹی ۔ فارما۔ ایرواسپیس۔ ڈیفنس۔ اربن انفراسٹرکچر میں کینیڈا سے شراکت داری کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی نے ہائی کمشنرکوحکومت کے منصوبوں کی وضاحت کی۔ انہوں نے اسٹارٹ اپ،تعلیم اورجدید ٹکنالوجی مراکز میں سرمایہ کاری کے مواقع سے واقف کرایا۔ اجلاس میں کیرن کینیڈاوزیرایڈجیسگر،ٹریڈ کمشنر، وکرم جین، اسپیشل چیف سکریٹری جیش رنجن، وشنو وردھن ریڈی و دیگر موجود تھے۔ ریونت ریڈی نے فرانسیسی قونصل جنرل مارک لامی سے بھی ملاقات کی۔ فرانس کے پراجکٹس پر تبادلہ خیال کیا۔ حیدرآباد میں مزید سرمایہ کاری کی اپیل کی۔ فرنچ بیورو آفس کو مستحکم کرنے کی خواہش کی۔ اس اجلاس مودکلوا۔ اسپیشل چیف سکریٹری جیش رنجن، وشنو وردھن ریڈی، اجیت ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق