بجنور: ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر بائک سوار کی موت
بجنور، 2 نومبر (ہ س)۔ اترپردیش کے بجنور میں اتوار کو نہٹور-پائیجانیہ روڈ پر ایک ٹریکٹر-ٹرالی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہ
بجنور: ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر بائک سوار کی موت


بجنور، 2 نومبر (ہ س)۔ اترپردیش کے بجنور میں اتوار کو نہٹور-پائیجانیہ روڈ پر ایک ٹریکٹر-ٹرالی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

نہٹور تھانہ انچارج دھیرج نگر نے بتایا کہ نکول (19) ولد دھرم پال سنگھ ساکن رام پور بیدر کسی کام سے نہٹور آیا تھا۔ وہ موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا کہ گاؤں میملا مصطفی آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔ واقعہ کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔

اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande