بی سی ریزرویشن مطالبہ۔ حیدرآباد کے باپو گھاٹ میں کانگریس قائدین کا بھجن پروگرام
حیدرآباد ، 2 نومبر(ہ س)۔ بی سی کمیشن کی زیرِنگرانی حیدرآبادکے باپو گھاٹ میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بی سی طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔اس موقع پر تلنگانہ کانگریس قائدین نے پوجا کے ساتھ باپو جی کی یاد میں
بی سی طبقات ریزرویشن مطالبہ۔ حیدرآباد کے باپو گھاٹ میں کانگریس قائدین کا بھجن پروگرام


حیدرآباد ، 2 نومبر(ہ س)۔

بی سی کمیشن کی زیرِنگرانی حیدرآبادکے باپو گھاٹ میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بی سی طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔اس موقع پر تلنگانہ کانگریس قائدین نے پوجا کے ساتھ باپو جی کی یاد میں بھجن پروگرام میں حصہ لیا۔اس موقع پروزیرپونم پربھاکر، کانگریس کے سینئر قائد وی ہنمنت راؤ، بی سی کمیشن کے چیئرمین نرنجن اوردوسروں نے شرکت کی۔ان قائدین نے کہاکہ سماجی انصاف کےلئے بی سی طبقات کو ان کا واجب حق دینا وقت کی ضرورت ہے اورریاستی حکومت کوجلدازجلدریزرویشن میں اضافہ کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande