اے پی سی آر کا اسپیشل انٹینسیو ریویڑن (ایس. آئی. آر) کے سلسلے میں عوامی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائنز کا آغاز کیا۔
نئی دہلی، 2 نومبر(ہ س)۔ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے۔ پی۔ سی۔ آر) نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اسپیشل انٹینسیو ریویڑن (ایس آئی آر) سروے سے متعلق عوام کی مدد کے لیے مخصوص ہیلپ لائنز کا آغاز کیا ہے، تاکہ مختلف ریاستوں میں شہریوں کو ووٹر لس
اے پی سی آر کا اسپیشل انٹینسیو ریویڑن (ایس. آئی. آر) کے سلسلے میں عوامی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائنز کا آغاز کیا


نئی دہلی، 2 نومبر(ہ س)۔ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے۔ پی۔ سی۔ آر) نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اسپیشل انٹینسیو ریویڑن (ایس آئی آر) سروے سے متعلق عوام کی مدد کے لیے مخصوص ہیلپ لائنز کا آغاز کیا ہے، تاکہ مختلف ریاستوں میں شہریوں کو ووٹر لسٹ کی نظرِ ثانی کے عمل میں آسانی فراہم کی جا سکے۔الیکشن کمیشن کا یہ ایس۔ آئی۔ آر عمل ووٹر لسٹ کی درستگی اور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم مرحلہ ہے۔ عام شہریوں، خصوصاً پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر، اے پی سی آر نے یہ اہم قدم اٹھایا ہے تاکہ لوگوں کو ان کے جمہوری حقوق کے تحت مکمل رہنمائی اور بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔اے پی سی آر کی جاری کردہ ان ہیلپ لائنز کے ذریعے تنظیم کے رضاکار شہریوں کو درج ذیل امور میں مدد فراہم کریں گے:

ایس آئی آر فارم صحیح طریقے سے پ±ر کرنے میں رہنمائی

مطلوبہ دستاویزات سے متعلق شبہات کی وضاحت

بو±تھ لیول آفیسر (بی۔ ایل۔ او) سے رابطہ کرنے کے طریقے سے متعلق رہنمائی۔یہ ہیلپ لائنز روزانہ صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک ایکٹیو رہیں گی، اور شہری درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں: +91 99530 92298 | +91 95686 12393 | +91 92201 35155یہ مہم فی الحال اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، گجرات سمیت ا±ن ریاستوں میں جاری ہے جہاں ایس آئی آر کا عمل چل رہا ہے۔واضح رہے کہ یہ قدم عوامی بیداری کی غرض سے شروع کیا گیا ہے۔ اے پی سی آر کی جانب سے دی جانے والی تمام معلومات الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سرکاری ذرائع اور عوامی دستاویزات پر مبنی ہیں۔ اے پی سی آر کسی فرد کے نام کے ووٹر فہرست میں شامل ہونے یا فارم بھرنے کی ضمانت نہیں دیتا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande