طوفان میں بہتر کام کرنے والوں کی وزیراعلی نے کی ستائش
حیدرآباد ، 2 نومبر(ہ س)۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے کہا ہے کہ طوفان کے دوران سرکاری مشنری نے شاندار انداز میں کام کیا اور تمام متعلقہ عہدیدارمبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے آج اُندوالّی میں واقع اپنی کیمپ آفس میں میڈیا سے با
طوفان میں بہتر کام کرنے والوں کی وزیراعلی اے پی کی ستائش


حیدرآباد ، 2 نومبر(ہ س)۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے کہا ہے کہ طوفان کے دوران سرکاری مشنری نے شاندار انداز میں کام کیا اور تمام متعلقہ عہدیدارمبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے آج اُندوالّی میں واقع اپنی کیمپ آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بروقت احتیاطی اقدامات کی بدولت جان و مال کا نقصان کم سے کم رکھاجاسکا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عہدیداروں نے طوفان کی شدت کو نظراندازکرتے ہوئے عوامی خدمت میں بھرپور جذبہ کے ساتھ کام کیا۔چندرابابونے بتایاکہ خاص طورپرنوجوان آئی اے ایس عہدیداروں کی ٹیم نے طوفان کا مؤثراندازمیں مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ طوفان کی اطلاع ملتے ہی اس کی ٹریکنگ کاعمل شروع کردیا گیا تھا اورایوئیرسسٹم کے ذریعہ سیلابی حالات پر مسلسل نظررکھی گئی۔ وزیراعلیٰ کے مطابق ریاست میں اتنے بڑے طوفان کے باوجود صرف دوافرادکی موت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ابتدا میں طوفان کے کاکناڈاکے قریب ساحل سے ٹکرانے کی توقع تھی لیکن بعدمیں کاولی میں شدید بارش ریکارڈ کی گئیں اورطوفان آگے بڑھتے ہوئے تلنگانہ کی سمت چلا گیا،جس سے وہاں بھی زبردست بارشیں ہوئیں۔وزیراعلیٰ نے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فائر سروسس اورریونیوڈپارٹمنٹ کے عملے کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اسی جذبہ کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande