
جموں, 2 نومبر (ہ س)۔
انسدادِ رشوت ستانی بیورو (اے سی بی) نے ہفتہ کی شام ڈوڈہ میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن ڈوڈہ کے قریب انجام دی گئی۔
ذرائع کے مطابق، کارروائی اُس شکایت کے بعد عمل میں لائی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ متعلقہ پولیس اہلکار نے ایک معاملے کے تصفیے کے عوض رقم کا مطالبہ کیا ہے۔ شکایت موصول ہوتے ہی بیورو نے منصوبہ بندی کے تحت جال بچھایا اور ملزم کو رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے موقع پر ہی پکڑ لیا۔
گرفتاری کے بعد اے سی بی کی ٹیم نے اتوار کی صبح ملزم کے کرایہ کے مکان پر چھاپہ مار کر کچھ اہم دستاویزات اور دیگر مواد ضبط کیا جو تحقیقات میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہے
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر