
حیدرآباد ، 2 نومبر(ہ س)۔
تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع میں بی سی ہاسٹل کے 86طلبہ سمیت غذا سے بیمارپڑگئے۔ہاسٹل میں طلبا کی جملہ تعداد 125ہے تاہم رات کے کھانے کے بعد86 طلبہ الٹیاں کرنے لگے۔ ہاسٹل انتظامیہ نے ان کوفوری طورپرایمبولنس کے ذریعہ ایریا ہاسپٹل منتقل کردیا،بعد ازاں ان کے علاج کے بعد یہ طلبہ صحت یاب ہوگئے۔ سمجھاجاتا ہے کہ ناقص غذا کے استعمال کے نتیجہ میں یہ طلبا بیمارپڑگئے ہوںگے۔ہاسٹل انتظامیہ اوردیگرنے اولیائےطلبہ سے تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق