
20 نومبر 1955 ہندوستانی کرکٹ تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ اسی دن عظیم بلے باز پالی امریگر نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کی جانب سے پہلی ڈبل سنچری اسکور کرکے ایک نئی کامیابی رقم کی۔ یہ اننگ نہ صرف اس دور میں ٹیم انڈیا کی صلاحیت کا ثبوت بنی، بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے نئے معیار بھی قائم کر گئی۔
ہندوستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 25 جون 1932 کو لارڈز میں کھیلا تھا، لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے کا انتظار طویل رہا۔ تقریباً 23 برس بعد امریگر نے اس مدت سے منتظر کامیابی کو حاصل کیا۔ اس زمانے میں ہندوستانی کرکٹ وسائل کی کمی سے نبرد آزما تھی، لیکن امریگر جیسے بلے بازوں کی بدولت ٹیم نے آہستہ آہستہ بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت مضبوط کرنا شروع کر دی۔
سنیل گواسکر، سچن تندولکر اور ویراٹ کوہلی جیسے عظیم کھلاڑیوں کے آنے سے پہلے ہندوستانی کرکٹ کے کئی بڑے ریکارڈ پالی امریگر کے نام درج تھے۔ ان کی یہ ڈبل سنچری ہندوستانی کرکٹ کی ترقی کی سمت متعین کرنے والا ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا۔ امریگر کی یہ تاریخی اننگ آج بھی ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ کی بنیاد رکھنے والے سب سے اہم لمحات میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1750 - میسور ریاست کے حکمراں ٹیپو سلطان پیدا ہوئے۔
1815 - یورپ میں امن قائم رکھنے کے لیے روس، پرسیا، آسٹریا اور انگلینڈ نے ایک اتحاد قائم کیا۔
1829 - روس کے نیکولائیوو اور سیواستوپول علاقوں سے یہودیوں کو بےدخل کیا گیا۔
1866 - امریکہ کے واشنگٹن میں ہاورڈ یونیورسٹی کی بنیاد رکھی گئی۔
1916 - نامور شاعر احمد ندیم قاسمی پیدا ہوئے۔
1917 - یوکرین کو جمہوریہ قرار دیا گیا۔
1917 - کلکتہ (اب کولکاتا) میں بوس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قائم ہوئی۔
1929 -’فلائنگ سکھ‘ کے نام سے مشہور ہندوستان کے مشہور سپرنٹر ملکھا سنگھ پیدا ہوئے۔
1942 - برطانوی فوج نے لیبیا کے دارالحکومت بن غازی پر دوبارہ قبضہ کیا۔
1945 - جاپان نے امریکہ کے سامنے مکمل ہتھیار ڈال دیے اور دوسری عالمی جنگ کا خاتمہ ہوا۔
1949 - اسرائیل میں یہودیوں کی آبادی دس لاکھ تک پہنچ گئی۔
1968 - امریکہ نے نیواڈا میں ایٹمی تجربہ کیا۔
1981 - افریقی ملک برونڈی میں نیا آئین منظور کیا گیا۔
1981 - ہندوستانی سیٹلائٹ ’’بھاسکر‘‘ کو چھوڑا گیا۔
1984 - شہرۂ آفاق شاعر فیض احمد فیض کا انتقال ہوا۔
1985 - مائیکروسافٹ ونڈوز 1.0 جاری کیا گیا۔
1989 - ہندوستان کی معروف فری اسٹائل خاتون پہلوان ببیا پھوگاٹ پیدا ہوئیں۔
1994 - انگولا کی حکومت اور یونٹا باغیوں کے درمیان 19 سالہ تنازع ختم کرنے کے لیے لوساکا میں امن معاہدہ ہوا۔
1997 - امریکی خلائی شٹل ’’کولمبیا‘‘ فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے کامیابی کے ساتھ روانہ ہوئی۔
1998 - بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ’’زاریا‘‘ کا پہلا ماڈیول جاری کیا گیا۔
2002 - بحر اوقیانوس میں اسپین کے ساحل سے تقریباً 150 میل دور بہاماز جانے والا ’پریسٹیج‘ آئل ٹینکر ڈوب گیا۔
2003 - ترکیہ کے استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں برطانیہ کے قونصل جنرل سمیت 27 افراد ہلاک ہوئے۔
2007 - پاکستان کے الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کیا۔
2008 - مالیگاوں دھماکے کے مقدمے میں گرفتار تمام 10 ملزمان پر مکوکا لگایا گیا۔
2008 - راجیہ سبھا کے دو نومنتخب اراکین پربھاکر کاری اور برن مکھرجی نے حلف اٹھایا۔
2008 - خلیج عدن میں اپنے تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لیے بھارت نے گائیڈڈ میزائل سے لیس ایک تباہ کن جنگی جہاز بھیجا۔
2015 - افریقی ملک مالی کے دارالحکومت بماکو میں یرغمال بنا کر کم از کم 19 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
2016 - پی وی سندھو نے چائنا اوپن سپر سیریز کے فائنل میں چین کی سن یُو کو تین گیمز کے مقابلے میں شکست دے کر اپنا پہلا سپر سیریز خطاب جیتا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن