
جموں, 19 نومبر (ہ س)جموں و کشمیر پولیس کی کاؤنٹر انٹیلی جنس یونٹ نے بدھ کے روز یہاں واقع ہائی سیکورٹی کوٹ بھلوال جیل میں چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی مرکزی جیل میں جاری ہے، جہاں سخت گیر پاکستانی و مقامی دہشت گردوں کے ساتھ متعدد خطرناک مجرم بھی قید ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ چھاپے کا مقصد جیل کے اندر سے مبینہ طور پر چلائے جا رہے دہشت گرد نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنا ہے۔ یہ کارروائی حالیہ کریک ڈاؤن کے پس منظر میں کی جا رہی ہے، جس کے دوران ڈاکٹروں کے ایک گروہ کی جانب سے چلائے جانے والے وائٹ کالر دہشت گرد نیٹ ورک کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد 10 نومبر کو دہلی کے لال قلعہ علاقے میں ایک کار میں دھماکہ بھی پیش آیا۔حکام کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں نے جیل کے اندر مختلف بلاکس کی تلاشی کا عمل تیز کر دیا ہے اور مشکوک سرگرمیوں کے تمام پہلوؤں کی باریک بینی سے جانچ کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر