دہلی دھماکے کے بعد جموں کے ایک اسپتال میں چیکنگ کی گئی
جموں، 18 نومبر (ہ س)۔ دہلی دھماکے کے بعد حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کی غرض سے جموں پولیس نے منگل کو شری مہاراجہ گلاب سنگھ (ایس ایم جی ایس) اسپتال میں عملے اور ڈاکٹروں کے زیرِ استعمال نامعلوم اور غیر دعویدار لاکرز کی سخت جانچ پڑتال شروع کر
Hospital


جموں، 18 نومبر (ہ س)۔

دہلی دھماکے کے بعد حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کی غرض سے جموں پولیس نے منگل کو شری مہاراجہ گلاب سنگھ (ایس ایم جی ایس) اسپتال میں عملے اور ڈاکٹروں کے زیرِ استعمال نامعلوم اور غیر دعویدار لاکرز کی سخت جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر دارا سنگھ نے بتایا کہ لاکرز کی تصدیق کا عمل پہلے ہی جاری تھا، تاہم دہلی واقعہ کے بعد اس مشق کو مزید تیز اور منظم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس عمل کو پہلے بھی انجام دے رہے تھے، مگر دہلی دھماکے کے تناظر میں اسے مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ آج بھی ایک الماری کا تالا سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں توڑا گیا۔ اس مقصد کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پورے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس جانچ مہم کا مقصد اسپتال کے احاطے میں کسی بھی مشتبہ، بے شناخت یا غیر مجاز سامان کی موجودگی کو روکنا اور مجموعی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔انتظامیہ نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande