
جموں، 18 نومبر (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں جنگل کے قریب جنگلی سؤروں کے حملے میں ایک جوڑے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ پیر کی شب تھانہ منڈی کی تحصیل خبلا میں پیش آیا، جہاں اچانک نمودار ہونے والے جنگلی سؤروں نے مقامی افراد پر حملہ کر دیا۔
حکام کے مطابق زخمیوں میں محمد مظہر ، افسانہ کوثر اور ایک دیگر شخص شامل ہیں۔ تینوں کو سر، بازو اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔
واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت زیرِ نگرانی ہے۔مقامی انتظامیہ نے واقعے کے بعد علاقے میں احتیاطی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر