گودام کی دیوار گری، چار خواتین ملبے تلے دب گئیں، دو جاں بحق
غازی آباد، 18 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے غازی آباد کے صاحب آباد تھانہ علاقے میں منگل کی دوپہرایک ویئر ہاوس( گودام) کی دیوار گرنے سے دو خواتین کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں دو دیگر خواتین شدید طور پر زخمی ہوگئیں اور انہیں علاج کے لیے دہلی کے جی ٹی بی ا
Warehouse wall collapses, 4 women under debris, 2 dead


غازی آباد، 18 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے غازی آباد کے صاحب آباد تھانہ علاقے میں منگل کی دوپہرایک ویئر ہاوس( گودام) کی دیوار گرنے سے دو خواتین کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں دو دیگر خواتین شدید طور پر زخمی ہوگئیں اور انہیں علاج کے لیے دہلی کے جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خواتین گودام کے برابر والے خالی پلاٹ کی صفائی کر رہی تھیں۔

صاحب آباد تھانے کے سرحدی پولیس چوکی کے علاقے میں واقع گوپی ناتھ کمپاو¿نڈ میں ردھی انٹرپرائزز کے نام سے ایک گودام نما عمارت ہے ، جس میں شٹرنگ اور دیگر کاموں کے لیے لوہے کے پائپ رکھے جاتے ہیں۔ گودام کے بالکل ساتھ ایک خالی پلاٹ ہے۔ اس پلاٹ میں تعمیری کاموں کے لئے مالک نے پلاٹ اور پرانی اینٹوں کی صفائی کا ٹھیکہ لیا تھا۔

منگل کی دوپہر 2 بجے کے قریب شہید نگر میں رہنے والی رحیم الدین کی بیوی50 سالہ جمیلہ، جمیلہ کی چچازاد بہو 45 سالہ عشرت نظام کی بیوی، 48 سالہ سجو، شفیق کی بیوی اور جمیلہ کی بھانجی 45 سالہ سلمیٰ کام کے بعددوپہر کا کھانا کھا رہی تھیں۔وہاں پانچ نوجوان بھی کام کر رہے تھے جو کھانا کھا کر پلاٹ سے باہر چلے گئے۔ دوپہر 2 بجے کے قریب پلاٹ میں گودام کی دیوار گر گئی۔ چاروں خواتین ملبے تلے دب گئیں جنہیں کارکنوں نے باہر نکالا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔

زخمیوں کو ضلع کے ایم ایم جی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے جمیلہ اور عشرت کو مردہ قرار دے دیا۔ سجو اور سلمیٰ کی حالت بھی تشویشناک ہے اور انہیں علاج کے لیے جی ٹی بی اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد متوفی کے اہل خانہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور گودام کے مالک اور مزدوروں پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

صاحب آباد اے سی پی شویتا یادو نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ شکایت کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande