اے ایم یو شعبہ ریاضی میں تین روزہ قومی ورکشاپ 23دسمبر سے
علی گڑھ، 18 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام 23 تا 25 دسمبر تین روزہ ورکشاپ منعقد کی جائے گی۔ یہ ورکشاپ انٹر یونیورسٹی سینٹر فار آسٹرونومی اینڈ ایسٹروفزکس (آئی یو سی اے اے)، پونے کے اشتراک اورایس ای آر بی اور سی ای
اے ایم یو شعبہ ریاضی میں تین روزہ قومی ورکشاپ 23دسمبر سے


علی گڑھ، 18 نومبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام 23 تا 25 دسمبر تین روزہ ورکشاپ منعقد کی جائے گی۔ یہ ورکشاپ انٹر یونیورسٹی سینٹر فار آسٹرونومی اینڈ ایسٹروفزکس (آئی یو سی اے اے)، پونے کے اشتراک اورایس ای آر بی اور سی ایس آئی آر کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔

یہ ورکشاپ ایم ایس سی (ریاضی، اطلاقی ریاضی، فزکس، اطلاقی فزکس، ایسٹروفزکس اور آسٹرونومی) کے طلبہ، پی ایچ ڈی اسکالرز، پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو اور متعلقہ شعبوں میں کام کرنے والے نوجوان اساتذہ کے لیے ہے۔ نشستوں کی تعداد 50 سے 60 تک محدود ہے۔ شرکت کے لیے کوئی رجسٹریشن فیس نہیں ہے۔ بیرونی شرکاء کو محدود تعداد میں ان کی درخواست پررہائش کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے، جبکہ سفر ی اخراجات قواعد کے مطابق دیے جا سکتے ہیں۔

گوگل فارم https://forms.gle/mCFs8LworQjpuqAy8 کے ذریعہ دلچسپی رکھنے والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ سرپرست، سپروائزر یا صدر شعبہ صدر کی جانب سے سفارش نامہ لازمی ہے۔ درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2025 ہے، جبکہ منتخب شرکاء کی فہرست یکم دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande