شعبہ جراحت کی جانب سے دھورہ میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام
شعبہ جراحت کی جانب سے دھورہ میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام علی گڑھ، 18 نومبر (ہ س)۔ اجمل خاں طبیہ کالج کے شعبہ جراحت نے اپنے کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت مدینۃ العلوم کالج، دھورہ میں ایک مفت بیسک میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا، جہاں پرتشخیصی خدمات، مشاور
طبی کیپ


شعبہ جراحت کی جانب سے دھورہ میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام

علی گڑھ، 18 نومبر (ہ س)۔ اجمل خاں طبیہ کالج کے شعبہ جراحت نے اپنے کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت مدینۃ العلوم کالج، دھورہ میں ایک مفت بیسک میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا، جہاں پرتشخیصی خدمات، مشاورت، لیبارٹری جانچ اور ای سی جی کی سہولت فراہم کی گئی۔

کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر رضا عباس اور پروفیسر نذر عباس نے مشترکہ طور پر کیا، جبکہ پروفیسر مرزا محمد محسن بطور خاص موجود رہے۔ صدر شعبہ پروفیسر تفسیر علی کی قیادت میں ڈاکٹر سیمین عثمانی، ڈاکٹر محمد طارق، ڈاکٹر رابعہ ریاض، ڈاکٹر فاخرہ خان اور ڈاکٹر نگار فاطمہ کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا، جب کہ سرجری، یونانی طب اور میڈیسن کے جونیئر ڈاکٹرز نے خدمات فراہم کیں۔

کیمپ سے 200 سے زائد افرادبشمول طلبہ، ملازمین اور مقامی باشندے مستفید ہوئے۔ اس آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت پہلی بارسی بی سی، آر ایف ٹی، ایل ایف ٹی اور رینڈم بلڈ شوگر اور ای سی جی سمیت تمام ضروری ٹیسٹ مکمل طور پر مفت فراہم کیے گئے۔ لیبارٹری اور ای سی جی کی ذمہ داری محمد زاہد خان، سرفراز احمد، محمد فائز اور سنبل خان نے مؤثر طور پر سنبھالیں۔ ڈاکٹر اِرم فاطمہ جعفری، قمر عباس، محمد یاسر خان، سماجی کارکن غضنفر علی شازی اور محمد عمران و شاہ زیب نے کیمپ کے انعقاد میں تعاون کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande