ایس آئی آر فیز ٹو: الیکشن کمیشن نے 502.5 ملین ای ایف فارم تقسیم کیے، تقریباً 60 ملین ڈیجیٹائزڈ
نئی دہلی، 18 نومبر (ہ س)۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) فیز 2 کی پروگریس رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منگل تک ملک بھر میں 50 کروڑ 25 لاکھ 13 ہزار 94 الیکٹر اسپیسیفک انرولمنٹ فارم (ای ایف) لوگوں میں تقسیم کیے جا
ای سی


نئی دہلی، 18 نومبر (ہ س)۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) فیز 2 کی پروگریس رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منگل تک ملک بھر میں 50 کروڑ 25 لاکھ 13 ہزار 94 الیکٹر اسپیسیفک انرولمنٹ فارم (ای ایف) لوگوں میں تقسیم کیے جاچکے ہیں، جن میں سے 5 کروڑ 99 لاکھ 84 ہزار 32 فارم کمپیوٹر پر بھی داخل کیے جاچکے ہیں۔ کمیشن کے مطابق اس کام کے لیے 5 لاکھ 33 ہزار 93 بوتھ لیول آفیسرز اور 10 لاکھ 41 ہزار 291 بوتھ لیول ایجنٹس کو تعینات کیا گیا ہے جو گھر گھر جا کر ووٹروں کی معلومات کی تصدیق کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ووٹروں کی توثیق کی ایک بڑی مشق پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے، اس عمل میں بوتھ لیول کے لاکھوں افسروں اور ایجنٹوں کو تعینات کیا گیا ہے، جو کہ 4 نومبر سے 4 دسمبر تک چلے گا۔ یہ تخمینہ 27 اکتوبر تک دستیاب ووٹر لسٹ کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ راجستھان کے 193-انتہ اسمبلی حلقہ کو ضمنی انتخاب کی وجہ سے اس مرحلے میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande