
علی گڑھ, 18 نومبر (ہ س) اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) میں پروجیکٹ اُمید ویلفیئر فاؤنڈیشن اور روڈ اینڈ ٹریفک آفس، علیگڑھ کے اشتراک سے روڈ سیفٹی بیداری پروگرام منعقد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ کو ٹریفک قوانین اور متعلقہ امور سے آگاہ کرنا تھا۔
پروگرام میں مسٹر وجے پال سنگھ (سب انسپکٹر، ٹریفک پولیس)، مسٹر عادل جواہر (صدر، پروجیکٹ اُمید فاؤنڈیشن)، ایڈووکیٹ ندیم انجم (وائس پریسیڈنٹ، پروجیکٹ اُمید فاؤنڈیشن)، مسٹر کلدیپ لاوانیا (کے ایل آئی فاؤنڈیشن)، مسٹر سرتاج عالم اور ڈاکٹر سلیم محمد خان (سوچ این جی او) کے علاوہ ٹریفک انسپکٹرز مسٹر ونے شکلا اور شری کملیش کمار، اور ہیڈ کانسٹیبل دیپ چند نے شرکت کی۔
مقررین نے ٹریفک ڈسپلن کی اہمیت، سڑک حادثات کی وجوہات و روک تھام، ہیلمٹ کے استعمال اور سڑک پر چلنے کے سلسلہ میں معقول رویوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ باخبر، محتاط اور ذمہ دار بنیں۔
پرنسپل ڈاکٹرثمینہ نے طلبہ کو روڈ سیفٹی کا حلف دلایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسکولوں میں اس نوعیت کے آگہی پروگرام نہایت ضروری ہیں تاکہ طلبہ ٹریفک قوانین کی پابندی ایمانداری سے کریں، اپنی حفاظت یقینی بنائیں اور ایک محفوظ معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کریں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ