ریسرچ اسکالر نے چین میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا
ریسرچ اسکالر نے چین میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا علی گڑھ، 18 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کے شعبہ سیاسیات کے گیسٹ فیکلٹی ڈاکٹر زید مصطفیٰ علوی نے چین میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”ری تھنکنگ انٹرنیشنل ر
زید مصطفی علوی


ریسرچ اسکالر نے چین میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا

علی گڑھ، 18 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کے شعبہ سیاسیات کے گیسٹ فیکلٹی ڈاکٹر زید مصطفیٰ علوی نے چین میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”ری تھنکنگ انٹرنیشنل ریلیشنز اِن این ایج آف انسرٹینٹی“ میں خطبہ دیا۔

ڈاکٹر علوی نے ”ابھرتی ہوئی طاقتیں، اے آئی اور عالمی نظام کا بحران“ موضوع پر خطاب کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سرد جنگ کے بعد کے دور میں جس لبرل ’آخری یوٹوپیا‘پر عالمی یقین استوار تھا، وہ اب چین اور ہندوستان جیسی ابھرتی طاقتوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کے باعث از سر نو تشکیل پا رہا ہے۔

ڈاکٹر علوی نے عالمی سیاست میں جاری گہرے تغیرات کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور تہذیبی وژنز کی مسابقت سے تشکیل پانے والے اس نئے دور میں حکمرانی کے فریم ورکس کو نئے سرے سے تصور کرنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande