پروفیسر شمس الحق، پولینڈ کی یونیورسٹی آف بیالسٹاک میں وزیٹنگ پروفیسر مقرر
پروفیسر شمس الحق، پولینڈ کی یونیورسٹی آف بیالسٹاک میں وزیٹنگ پروفیسر مقرر علی گڑھ، 18 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کے پروفیسر شمس الحق کو پولینڈ کی یونیورسٹی آف بیالسٹاک میں وزیٹنگ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے ریکٹر
شمس الحیات


پروفیسر شمس الحق، پولینڈ کی یونیورسٹی آف بیالسٹاک میں وزیٹنگ پروفیسر مقرر

علی گڑھ، 18 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کے پروفیسر شمس الحق کو پولینڈ کی یونیورسٹی آف بیالسٹاک میں وزیٹنگ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے ریکٹر کی جانب سے کی گئی اس تقرری کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان سائنسی تعاون کو مضبوط بنانا اور مشترکہ تحقیقی و تعلیمی پروگراموں کو فروغ دینا ہے۔

پروفیسر شمس الحق کو پودوں کے ہارمونز، نینوسائنس اور غیر حیاتیاتی دباؤ کے فزیالوجی کے شعبہ میں عالمی سطح پر شہرت حاصل ہے۔ ان کی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ پودوں میں فوٹو سنتھیسیس میں فائیٹو ہارمونز نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نباتیات میں ان کے تحقیق کے کثیر تعداد میں حوالے دئے جاتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande