پروفیسر نواب علی خاں نے آن لائن ورکشاپ میں کلیدی خطبہ دیا
علی گڑھ، 18 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کامرس کے سابق ڈین پروفیسر نواب علی خاں نے ریسرچ پبلی کیشن فیسلیٹیشن کمیٹی -آئی بی ایم، اے ایم یو اور یونیورسٹی آف بُرَیمی (عمان) کے اشتراک سے منعقدہ آن لائن ورکشاپ بعنوان ”میکسکڈا (ایم ا
پروفیسر نواب علی


علی گڑھ، 18 نومبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کامرس کے سابق ڈین پروفیسر نواب علی خاں نے ریسرچ پبلی کیشن فیسلیٹیشن کمیٹی -آئی بی ایم، اے ایم یو اور یونیورسٹی آف بُرَیمی (عمان) کے اشتراک سے منعقدہ آن لائن ورکشاپ بعنوان ”میکسکڈا (ایم اے ایکس کیو ڈی اے) کی عملی تربیت“ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔

پروفیسر خان نے انسانی رویوں اور سماجی حرکیات کو سمجھنے میں کوالیٹیٹیوریسرچ کی اہمیت بیان کی۔ انہوں نے تحقیقی طریق ہائے کار کی درستگی، سیاقی تجزیے اور معیاری شواہد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہی عوامل کسی تحقیقی کام کو بامعنی اور معیاری بناتے ہیں۔

ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو ایم اے ایکس کیو ڈی اے کی عملی تربیت فراہم کرنا تھا جو کوالیٹیٹیو ڈیٹا انالیسز کے لئے ایک جدید سافٹ ویئر ہے۔ اس سلسلہ میں آئی بی ایم نے اے ایم یو کے شعبہ کامرس کو 15 ایم اے ایکس کیو ڈی اے لائسنس مفت فراہم کیے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande