
علی گڑھ، 18 نومبر (ہ س)۔
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ے شعبہ سرجری کے ممتاز سرجن پروفیسر افضال انیس کو ان کی علمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اے ایس آئی، اترپردیش چیپٹر کی کانفرنس میں ایمیننٹ سینئر سرجیکل ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
پروفیسر افضال انیس ایک کہنہ مشق سرجن اور ممتاز ماہر ہیں جنہوں نے کئی دہائیوں تک شعبہ سرجری میں خدمات انجام دیں، بے شمار سرجیکل ریزیڈنٹس اور میڈیکل طلبہ کی پیشہ ورانہ زندگی سنواری اور انہیں اعلیٰ تربیت فراہم کی۔ ان کی قائدانہ صلاحیت، کلینیکل مہارت اور مریضوں کی دیکھ بھال کے تئیں ان کے غیر متزلزل عزم نے انہیں طبی برادری میں خاص مقام عطا کیا ہے۔
اس سے قبل مئی 2025 میں پروفیسر انیس کو فیلو آف دی رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز (ایف آر سی ایس)، گلاسگو منتخب کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ