پروفیسر فاطمہ خان بیگم سلطان جہاں ہال کی پرووسٹ کا تقرر
علی گرھ, 18 نومبر (ہ س)۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبہ مائیکرو بایولوجی، جے این میڈیکل کالج کی پروفیسر فاطمہ خان کو بیگم سلطان جہاں ہال کا پرووسٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فاطمہ خان شعبہ مائکرو بایولوجی جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں بطور پروفیسر ک
پروفیسر فاطمہ خان


علی گرھ, 18 نومبر (ہ س)۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبہ مائیکرو بایولوجی، جے این میڈیکل کالج کی پروفیسر فاطمہ خان کو بیگم سلطان جہاں ہال کا پرووسٹ مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فاطمہ خان شعبہ مائکرو بایولوجی جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں بطور پروفیسر کام کر رہی ہیں۔ وہ سینٹرل سٹیرلائزیشن یونٹ، جے این ایم سی، اے ایم یو اور کنوینر بایو میڈیکل ویسٹ کمیٹی اور اینٹی مائکروبیل اسٹیورڈشپ کمیٹی، جے این ایم سی ایچ، اے ایم یو کی انچارج بھی ہیں۔ وہ اسپتال کی انفیکشن کنٹرول سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہیں اور اسپتال انفیکشن سوسائٹی انڈیا- علی گڑھ چیپٹر کی بانی سکریٹری ہے۔ وہ پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ تدریسی سیکھنے کی سرگرمیوں میں سرگرم عمل اور مشترکہ کلینیکل میٹ کمیٹی، جے این ایم سی کی رکن اور ایم بی بی ایس بیچ 2016 کے 10 طلباء کی سرپرست ہے۔ انکی تقرریاں آئندہ دو سال کے لئے کی گئی ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande