فنڈز کی تقسیم پر شندے خیمے کے وزراء کا کابینہ میٹنگ سے بائیکاٹ
فنڈز کی تقسیم پر شندے خیمے کے وزراء کا کابینہ میٹنگ سے بائیکاٹ ممبئی، 18 نومبر (ہ س)۔ سرکاری فنڈز کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے شندے دھڑے کے وزراء نے پیر کو ہونے والی ریاستی کابینہ میٹنگ میں
MINISTERS  SKIP CABINET MEETING PROTESTING FUND ALLOCATION


فنڈز کی تقسیم پر شندے خیمے کے وزراء کا کابینہ میٹنگ سے بائیکاٹ

ممبئی،

18 نومبر (ہ س)۔ سرکاری فنڈز کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم پر شدید ناراضگی کا

اظہار کرتے ہوئے شندے دھڑے کے وزراء نے پیر کو ہونے والی ریاستی کابینہ میٹنگ میں

شرکت سے انکار کر دیا، جبکہ نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے خود میٹنگ میں شریک تھے۔

وزراء کے اس اجتماعی فیصلے نے حکومت کے اندر گہرے اختلافات کو نمایاں کر دیا ہے۔

کابینہ

کا یہ ہفتہ وار اجلاس آج منعقد ہونا تھا، جس میں بحران سے متاثرہ کسانوں کے لیے

مجوزہ امدادی اقدامات پر غور اور اہم فیصلوں کی توقع تھی۔ تاہم، فنڈ مختص کرنے کے

مسئلے پر شندے گروپ کے وزراء نے کھلے عام ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے شرکت نہ کرنے

کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں میٹنگ کا پورا ایجنڈا غیر یقینی کی نذر ہو گیا۔

حیرت

انگیز طور پر، شندے گروپ سے متعلق زیادہ تر وزراء منترالیہ کی عمارت میں موجود

تھے، مگر انہوں نے اجلاس میں بیٹھنے کے بجائے ایک علیحدہ ملاقات میں وزیر اعلی دیویندر

فڑنویس کو اپنی شکایات سے آگاہ کرنے کا راستہ اختیار کیا۔ اس ملاقات میں کیا گفتگو

ہوئی، اس کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

سیاسی

حلقوں میں اس بات نے خاصی ہلچل پیدا کی ہے کہ وزراء نے اپنے ہی لیڈر ایکناتھ شندے

کے موجود ہونے کے باوجود کابینہ اجلاس سے دوری اختیار کی۔ بلدیاتی انتخابات قریب ہیں

اور اس مرحلے پر کابینہ کے اندر اختلافات کا کھل کر سامنے آنا ریاست میں سیاسی کشیدگی

میں مزید اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande