
نئی دہلی،18نومبر(ہ س)۔فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے گزشتہ ہفتے ’ہولسٹک ہیلنگ اینڈ کوالیٹی ہیلتھ کیئر:ڈسٹینیشن انڈیا فار گلوبل ولنیس“ کے موضوع پر ہندوستان میں میڈیکل ٹورزم سے متعلق سالانہ کانفرنس (اے سی ایم ٹی آئی دوہزار پچیس) منعقد کی۔عالمی میڈیکل ٹورزم اور ولینیس ماحولیاتی نظام میں ہندوستان کے بڑھتے اثر پر اظہار خیال کے لیے ممتاز علمی ہستیاں، صنعت کے ماہرین، محققین اور پالیسی ساز ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مہمان خصوصی پروفیسر (ڈاکٹر) کے۔کے،اگروال،صدر ساو¿تھ ایشین یونیورسٹی اور مہمان اعزازی پروفیسر(ڈاکٹر)راج سنگھ، وائس چانسلر، بینیٹ یونیورسٹی کی موجودگی میں کانفرنس کا افتتاح کیا۔افتتاحی اجلاس میں اختراعیت، اشتراک اور طبی سہولیات کی ادائیگی میں ہولسٹک ہیلنگ کے انضمام پر زوردیتے پرمغزتقاریر ہوئیں۔
پروفیسر (ڈاکٹر) پنکج کمار گپتا، ڈین، ایف ایم ایس اور پروفیسر(ڈاکٹر) سارہ حسین،صدر،ڈی ٹی ایچ ایم نے سامعین سے خطاب کیا جس کے بعد ڈاکٹر بھوپیندر چودھری،صد ڈی ایچ ایم ایچ ایس نے شکریے کی رسم ادا کی۔پینل مباحثہ کے ناظم ڈاکٹر پوجا شرما،اسسٹنٹ پروفیسر ڈی ایچ ایم ایچ ایس تھیں۔مباحثے میں جن ماہرین نے شرکت کی ان میں جناب ششانک شیکھر، (جنرل مینیجر، ایم ایس پی ایل)،ڈاکٹر شکھا گپتا (آئی۔کلینکس اسپتال) پروفیسر (ڈاکٹر)امینہ سلطان(فیکلٹی آف ڈینٹسٹری،جامعہ ملیہ اسلامیہ) اور پروفیسر (ڈاکٹر) رجنیش شکلا (امیٹی یونیورسٹی) شامل تھے۔مباحثے میں ہیلتھ کیئرکے میدان میں ڈیجیٹل تبدیلی،پبلک پرائیوٹ ساجھیداری اور نوجوانوں کی سربراہی والی اختراعیت کے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔
دوپہر میں چار تکنیکی اجلاس ہوئے جن میں سے تین آن لائن وضع میں اور ایک تکنیکی سیشن آن لائن وضع میں۔ اور یہ اجلاس ہیلتھ کیئر کی خدمات کی فراہمی، ٹورزم اختراعیت، ڈیجیٹل ہیلتھ اور ویلنیس پالیسی کے تناظرات کے موضوعات کے تحت منعقد ہوئے۔کانفرنس میں چھیانوے مقالات پیش ہوئے اور ایک سو تیس شرکا نے اس میں حصہ لیا جس سے پورے ملک سے ملنے والے زبردست علمی تعاون پر روشنی پڑتی ہے۔الوداعی اجلاس کی صدارت پروفیسر(ڈاکٹر) پنکج کمار گپتا نے کی،کانفرنس کے نتائج کی تلخیص پیش کی گئی اور محنت سے تیار کیے گئے مقالوں کے لیے شرکا کی تعریف کی گئی۔اختراعیت، معنویت اور تعلیمی فضیلت کو اجاگر کرنے والے نمایاں تحقیقی پرزینٹیشن کے اعتراف کے لیے بیسٹ پیپر ایوارڈ کااعلان کیا گیا۔ڈاکٹر بھوپیندر چودھری، صدر ڈی ایچ ایم ایچ ایس نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے فیکلٹی اراکین، طلبہ رضاکاروں اورشرکا کی کوششوں کی تعریف کی اور سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔کانفرنس نے ہندوستان کے میڈیکل ٹورزم کے منظر نامے کو مضبوطی فراہم کرنے کے لیے تعلیمی اور صنعتی اکائیوں کے درمیان اشتراک کے فروغ کے ساتھ ساتھ جامع اور معیاری ہیلتھ کیئر کے ممتاز اور سرکردہ مقام کے طورپر ہندوستان کی پوزیشن کی توثیق کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais