جی ایس آئی کا جمعرات کو جے پور میں بین الاقوامی سیمینار ،جی کشن ریڈی افتتاح کریں گے
نئی دہلی، 18 نومبر (ہ س)۔ مرکزی کوئلہ اور کانکنی کے وزیر جی کشن ریڈی جمعرات کو جے پور میں جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کے بین الاقوامی سیمینار کا افتتاح کریں گے۔کانکنی کی وزارت کے مطابق، جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) 20-21 نومبر کو ر
GSI international seminar in Jaipur, G. Kishan Reddy to inaugurate


نئی دہلی، 18 نومبر (ہ س)۔ مرکزی کوئلہ اور کانکنی کے وزیر جی کشن ریڈی جمعرات کو جے پور میں جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کے بین الاقوامی سیمینار کا افتتاح کریں گے۔کانکنی کی وزارت کے مطابق، جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) 20-21 نومبر کو راجستھان انٹرنیشنل سینٹر (آر آئی سی )، جے پور میں 'ماضی کے بارے میں جاننا، مستقبل کی تشکیل: جی ایس آئی کے 175 برس‘ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کر رہا ہے۔

اس بین الاقوامی سیمینار کی افتتاحی تقریب میں معدنیات کی وزارت کے سکریٹری پیوش گوئل اورحکومت راجستھان کے محکمہ کانکنی اور پیٹرولیمکے پرنسپل سکریٹری ٹی روی کانت بھی موجود ہوں گے۔ سیمینار کی قیادت جی ایس آئی کے ڈائرکٹر جنرل اور سرپرست اسیت ساہا اور مغربی خطے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور سیمینار کے چیئرمین وجے وی مگلکریں گے۔ اس کے ساتھ ہی سینئر حکام، نامور ماہرین ارضیات اور ہندوستان اور بیرون ملک سے مندوبین بھی شرکت کریں گے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande