
مہاراشٹرا کا جوہری توانائی کی پیداوار میں تاریخی قدم، سی ایم فڑنویس نے ماحول کے لئے سازگار توانائی کو مستقبل کی ضرورت قرار دیا
ممبئی،
18 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے منگل کے روز بتایا کہ مہاراشٹرا نے
جوہری توانائی کی بنیاد پر بجلی پیدا کرنے کی قومی پہل میں شمولیت اختیار کر کے
ملک میں اولین مقام حاصل کر لیا ہے، جو کہ صاف توانائی کے فروغ کے عمل میں ایک بڑی
پیش قدمی ہے۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب ان کی موجودگی میں مہاراشٹرا اسٹیٹ پاور
جنریشن کمپنی (مہاجینکو) اور نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این پی سی
آئی ایل) کے درمیان جوہری توانائی سے بجلی پیدا کرنے میں تعاون سے متعلق مفاہمت
نامہ باقاعدہ طور پر طے پایا۔
وزیر
اعلیٰ فڑنویس نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی حکومت نے پہلی بار ریاستوں کو جوہری
توانائی کے شعبے میں براہ راست شمولیت کا اختیار دینا شروع کیا ہے اور مہاراشٹرا
کے لیے یہ باعث مسرت ہے کہ وہ اس قومی عمل میں شامل ہونے والی پہلی ریاست بن گیا
ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف اور دیرپا توانائی موجودہ ترقیاتی دور کی بنیادی ضرورت بن
چکی ہے اور ریاست کا یہ فیصلہ مستقبل کی توانائی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرے
گا۔
موقع پر
ایڈیشنل چیف سکریٹری (توانائی) آبھا شکلا، این پی سی آئی ایل کے چیئرمین و منیجنگ
ڈائریکٹر بی سی پاٹھک، مترا کے سی ای او پروین پردیشی اور مہاجینکو کے چیئرمین و
منیجنگ ڈائریکٹر رادھا کرشنن بی بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے بات چیت کے دوران
کہا کہ ملک ترقی کے تیز رفتار مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور قابل اعتماد توانائی
اس عمل کی بنیاد ہے۔
انہوں
نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے توانائی کے شعبے میں خود کفالت بڑھانے کے لیے
ریاستوں کی براہ راست شمولیت پر زور دیتے ہوئے صاف توانائی پر مبنی قومی پالیسی
نافذ کی ہے۔ فڑنویس نے نشاندہی کی کہ اب تک جوہری توانائی کا پورا شعبہ مرکزی
انتظامیہ کے ماتحت تھا، لیکن پہلی مرتبہ مہاجینکو این پی سی آئی ایل کے ساتھ مل کر
اس قومی منصوبے کا حصہ بن رہا ہے۔
وزیر
اعلیٰ نے اس معاہدے کو بروقت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا سینٹرز کی ضروریات
پوری کرنے میں صاف توانائی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا
ملک کے “ڈیٹا سینٹر کیپٹل” کے طور پر تیزی سے ابھر رہا ہے، کیونکہ ہندوستان کی ڈیٹا
سینٹر نگ صلاحیت کا تقریباً 50 تا 60 فیصد ریاست میں موجود ہے اور یہ
استعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے