کانگریس ووٹر لسٹ کی شفافیت کے تحفظ کے لیے پوری طرح پابند عہد: کھڑگے
نئی دہلی، 18 نومبر (ہ س)۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ووٹرفہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل سے گزرنے والی 12 ریاستوں کے پارٹی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔
Congress fully committed to protect voter list sanctity: Kharge


نئی دہلی، 18 نومبر (ہ س)۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ووٹرفہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل سے گزرنے والی 12 ریاستوں کے پارٹی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں کانگریس کے جنرل سکریٹریوں، متعلقہ ریاستوں کے انچارج، ریاستی صدور، قانون ساز پارٹی کے قائدین اور قومی سکریٹریوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے بعد کھڑگے نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ کانگریس ووٹر لسٹ کی شفافیت کی حفاظت کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب جمہوری اداروں پر عوام کا اعتماد ختم ہو رہا ہے، ایس آئی آر کے عمل کے دوران الیکشن کمیشن کا رویہ انتہائی مایوس کن رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ وہ کسی سیاسی دباو میں تو کام نہیں کر رہا ہے۔

انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ ایس آئی آر کے عمل کو ووٹ چوری کے ذریعہ کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ الیکشن کمیشن کو اس پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں۔ کھڑگے نے کہا کہ پارٹی کارکنان، بوتھ سطح کے افسران اور ضلع، شہر اور بلاک صدور ہر سرگرمی کی پوری چوکسی کے ساتھ نگرانی کریں گے۔

حقیقی ووٹرز کے نام ہٹانے یا فرضی نام جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو بے نقاب کیا جائے گا۔ کھڑگے نے دہرایا کہ کانگریس کسی بھی ادارے کے غلط استعمال سے جمہوری ڈھانچہ کو کمزور نہیں ہونے دے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande