
دہلی کے مختلف علاقوں سے 22 کیریئر گائیڈز نے شرکت کی نئی دہلی،18نومبر(ہ س)۔
سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈینس، نے ایک روزہ کیریئر ٹرینرز ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا، جس میں دہلی کے مختلف علاقوں سے 22 کیریئر گائیڈز نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کا مقصد کیریئر کاو¿نسلنگ اور طلبہ کی رہنمائی کے میدان میں ان کی مہارتوں کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ورکشاپ میں بنیادی کاو¿نسلنگ فریم ورکس، مو¿ثر اسٹوڈنٹ انگیجمنٹ تکنیکوں اور سی ٹی اے جی کے خصوصی طور پر تیار کردہ ٹولز کے استعمال پر تربیت فراہم کی گئی، تاکہ کیریئر سپورٹ کے عمل کو زیادہ بامقصد اور مو¿ثر بنایا جا سکے۔ شرکا نے انٹرایکٹو سرگرمیوں، کیس اسٹڈی مباحثوں اور عملی مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جن کا مقصد طلبہ کو باخبر اور درست کیریئر فیصلے کرنے میں بہتر رہنمائی فراہم کرنا تھا۔
ورکشاپ کے ریسورس پرسن میں ڈاکٹر سلطانہ پروین، لئیق احمد خان، فیضی رحمان اور شارق انصار شامل تھے، جنہوں نے جدید کاو¿نسلنگ طریقہ کار اور رہنمائی کی بہترین عملی مثالوں پر جامع گفتگو کی۔سی ٹی اے جی کے مطابق یہ ٹریننگ پروگرام ادارے کی اس مسلسل کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد اساتذہ اور کاو¿نسلرز کو بدلتے تعلیمی و پیشہ ورانہ تقاضوں کے مطابق جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais