دہلی میں عدالت اور اسکول کو بم کی دھمکی
نئی دہلی، 18 نومبر (ہ س)۔ دہلی میں چار ضلع عدالتوں اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد احتیاط کے طور پر متعلقہ اسکولوں اور عدالتوں کے احاطے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتا
Bomb threat to court and school in Delhi


نئی دہلی، 18 نومبر (ہ س)۔ دہلی میں چار ضلع عدالتوں اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد احتیاط کے طور پر متعلقہ اسکولوں اور عدالتوں کے احاطے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ منگل کی صبح ایک نامعلوم شخص نے پولیس کنٹرول روم پر کال کی اور دعویٰ کیا کہ پرشانت وہار اور دوارکا میں سی آر پی ایف کے اسکولوں میں بم نصب کیے گئے ہیں، اس کے بعد دونوں کیمپس کو خالی کرا لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پٹیالہ ہاو¿س کورٹ، ساکیت کورٹ، روہنی کورٹ اور دوارکا کورٹ میں بم کی دھمکیاں ملنے کے بعد عدالتی کام عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ بم کی دھمکی ای -میل کے ذریعے موصول ہوئی۔ سی آر پی ایف اور بم اسکواڈ تحقیقات میں مصروف ہیں۔ تاہم اب تک کسی بھی عدالت میں بم نہیں ملا ہے۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق آج صبح 9 بجے کے قریب کال موصول ہونے کے بعد مقامی پولیس، بم اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں اور فائر ڈپارٹمنٹ نے گھنٹوں تک تحقیقات کی لیکن کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔ پولیس نے احتیاط کے طور پر دونوں اسکولوں کو خالی کرا لیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دھمکی کے فوراً بعد کال کرنے والے کا فون منقطع ہو گیا تھا اور اسے تلاش کرنے کے لیے تکنیکی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande