باندہ: سڑک حادثہ میں ساس اور داماد کی موت
باندہ، 18 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش میں باندہ ضلع کے گروا تھانہ علاقے میں اترا-شیوہد روڈ پر پیر کی شام سڑک حادثے میں ایک ساس اور داماد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
حادثہ

گروا پولس اسٹیشن کے انچارج سریش کمار سینی نے منگل کو بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ببیرو تھانہ کے ہردولی ماجرا سہیدی کے رہنے والے اوم پرکاش (38) اور اس کی ساس رکمنی جو بڑوکھر کی رہنے والی ہے کے طور پر کی گئی ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ اوم پرکاش اپنی ساس رکمانی کے ساتھ بائک پر ببیرو جارہے تھے۔ راستے میں سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو زور سے ٹکر مار دی۔ حادثے میں دونوں زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے اوم پرکاش کے موبائل کے ذریعے اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع دی اور دونوں زخمیوں کو گایتری درگاوتی میڈیکل کالج لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔

اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ منگل کو گھر والوں کی موجودگی میں پنچنامہ مکمل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

 rajesh pande