
جموں،18 نومبر (ہ س)۔
منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے جاری کوششوں کے تحت ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن محمد الیاس خان کی زیرِ نگرانی رامبن میں نشہ مکت ابھیان کے سلسلے میں متعدد آگاہی پروگرام اور سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔
ان تقریبات کا اہتمام ضلع انتظامیہ، پولیس اور مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے کیا گیا، جن کا بنیادی مقصد منشیات کے مضر اثرات سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنا اور معاشرے میں منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
پروگرام میں اسکولی بچوں کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پہلے ایک ریلی نکالی گئی، جس کے ذریعے لوگوں کو منشیات کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیا گیا۔ بعد ازاں ڈی ڈی سی رامبن محمد الیاس خان نے شرکاء سے حلف لیا اور عوام تک یہ پیغام پہنچایا کہ منشیات اور نشہ خوری کے مضر اثرات سے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر