اے ایم یو میں ایس این ہال کے بنیادی ڈھانچے کا جامع معائنہ کیا گیا
علی گڑھ، 18 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں رہائشی بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے اور طلبہ کے ہاسٹل کی سہولیات کی باقاعدہ دیکھ بھال کے جاری اقدامات کے تحت ایس این ہال کا معائنہ کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کی ہدایت پر یونیورسٹی ا
ایس این ہال اے ایم یو


علی گڑھ، 18 نومبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں رہائشی بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے اور طلبہ کے ہاسٹل کی سہولیات کی باقاعدہ دیکھ بھال کے جاری اقدامات کے تحت ایس این ہال کا معائنہ کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کی ہدایت پر یونیورسٹی انجینئر اور ممبر انچارج، شعبہ تعمیرات کی ٹیم نے یہ معائنہ کیا۔

یونیورسٹی انجینئر پروفیسر اظہار الحق فاروقی، ممبر انچارج پروفیسر ملک شعیب احمد اور اسسٹنٹ ممبر انچارج پروفیسر رضوان احمد خان نے پرووسٹ پروفیسر عروس الیاس اور وارڈنز کی موجودگی میں ہال کا معائنہ کیا۔ اس دوران ٹیم نے عمارت کی مضبوطی، برقی نظام، پلمبنگ، صفائی و ستھرائی اور عمومی دیکھ بھال کی صورت حال کا باریکی سے جائزہ لیا۔ کئی کمروں میں درار، سیلن، خراب برقی فٹنگ اور پلمبنگ لیکیج کی نشان دہی ہوئی۔ کچھ مقامات پر رہائشی سہولیات کو معیاری بنانے کے لئے رنگ و روغن کی بھی ضرورت محسوس کی گئی۔

ان مشاہدات کی روشنی میں بروقت مرمت اور بحالی کے اقدامات کیے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande