
ہلدوانی، 17 نومبر (ہ س)۔ اتوار کی شام کو ہلدوانی میں اس وقت اچانک صورتحال بگڑ گئی جب بریلی روڈ پر ایک گائے کا کٹا ہوا سر ملنے کی خبر پھیلی۔ مقامی باشندوں اور ہندو تنظیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔
ہجوم نے نعرے لگائے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اُجالا نگر کے قریب سڑک کے کنارے ملا سر تازہ نظر آیا، جس سے عوامی غصے میں مزید اضافہ ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعہ حال ہی میں پیش آیا ہے جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ جیسے جیسے مظاہرے بڑھتے گئے، حالات اس وقت مزید کشیدہ ہو گئے جب بھیڑ نے پتھراؤ شروع کر دیا۔
حالات قابو سے باہر ہوتے ہی پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس کے بعد علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد