ناروے نے اٹلی کو شکست دے کر 1998 کے بعد پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا
میلان (اٹلی)، 17 نومبر (ہ س)۔ ناروے نے اتوار کی رات اٹلی کو اس کے گھر میں 4-1 سے شکست دے کر 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ناروے نے 1998 کے بعد پہلی بار 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہےجب کہ میزبان اٹلی کو مسلسل تیسری بار
ناروے نے اٹلی کو شکست دے کر 1998 کے بعد پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا


میلان (اٹلی)، 17 نومبر (ہ س)۔

ناروے نے اتوار کی رات اٹلی کو اس کے گھر میں 4-1 سے شکست دے کر 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ناروے نے 1998 کے بعد پہلی بار 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہےجب کہ میزبان اٹلی کو مسلسل تیسری بار پلے آف کا سامنا کرنا پڑا ۔

ناروے نے تمام آٹھ میچ جیت کر کوالیفائنگ مہم ختم کی اور چار بار کے عالمی چیمپئن اٹلی سے چھ پوائنٹس آگے سرفہرست رہا۔ بہتر گول فرق کی وجہ سے اٹلی کو اگلے راو¿نڈ میں جانے کے لیے نو گول سے جیتنا ضروری تھا، اس لیے اس نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

میچ کے 10ویں منٹ میں فرانسسکو پیو ایسپوسیٹو نے قریبی رینج سے گول کر کے اٹلی کو برتری دلا دی۔ میزبان پہلے ہاف کے بیشتر حصے میں حاوی رہے اور انہوں نے متعدد مواقع پیدا کیے، جبکہ ناروے کے پاس صرف ایک آدھا موقع تھا جب انتونیو نوسا کا شاٹ بار کے اوپر چلا گیا۔

دوسرے ہاف میں ناروے مکمل طور پر بدل گیا۔ 63 ویں منٹ میں نوسا نے باکس کے اندر سے بائیں پاو¿ں کے شاندار شاٹ سے برابری کر دی۔ ناروے نے کھیل کے آخری مراحل میں کنٹرول سنبھال لیا اور 78ویں منٹ میں اٹلی کی دفاع میں ہوئی ایک بڑی غلطی کے سب ایئرلنگ ہالانڈ کو خالی جگہ مل گئی۔ انہوں نے کراس کو آسانی سے والی کرتے ہوئے ٹیم کو سبقت دلائی ۔ صرف ایک منٹ بعد، ہالینڈ نے اپنا دوسرا گول کیا، جس سے مہم میں ان کی تعداد 16 ہوگئی۔ جورجن اسٹرینڈ لارسن نے چوتھا گول انجری ٹائم میں کر کے ناروے کی فتح کو یقینی بنایا۔

اس جیت کے ساتھ ناروے نے ثابت کر دیا ہے کہ اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ میں وہ کسی بھی ٹیم کے لیے آسان حریف نہیں ہو گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande