شمالی علاقائی کونسل کے اجلاس میں ہریانہ کے گوہانہ کی جلیبی کا جلوہ
- ہریانہ کے وزیر سیاحت اروند شرما نے مہمانوں کا استقبال کیا چنڈی گڑھ، 17 نومبر (ہ س)۔ ہریانہ کے بعد دہلی اور بہار میں انتخابی مدعا بنی گوہانہ کی جلیبی پیر کو شمالی علاقائی کونسل کی میٹنگ میں بھی چھائی رہی۔ مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی امت شاہ
Jalebi from Gohana, Haryana in Northern Regional Council


- ہریانہ کے وزیر سیاحت اروند شرما نے مہمانوں کا استقبال کیا

چنڈی گڑھ، 17 نومبر (ہ س)۔ ہریانہ کے بعد دہلی اور بہار میں انتخابی مدعا بنی گوہانہ کی جلیبی پیر کو شمالی علاقائی کونسل کی میٹنگ میں بھی چھائی رہی۔ مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی امت شاہ کی زیر صدارت میں منعقدہ 32 ویں نارتھ زونل کونسل کی میٹنگ میں سیاحت کے وزیر ڈاکٹر اروند شرما نے مختلف ریاستوں کے نمائندوں کا جلیبی اور شال سے استقبال کیا۔ مہمان یہ تحفہپا کر کافی خوش نظر آئے۔

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران گوہانہ کی جلیبی ایک بڑا مدعا بنی رہا۔ اس کے بعد دہلی اسمبلی انتخابات میں جیت کے بعد بی جے پی کارکنوں نے گوہانہ کی جلیبی تقسیم کی۔ حال ہی میں بہار اسمبلی انتخابات کے دوران ہریانہ کے لیڈروں نے بھی اپنی مہم کے دوران جلیبی پر چرچا کی ۔

پیر کو سورج کنڈ میں مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی امت شاہ کی زیر صدارت منعقد 32ویں شمالی علاقائی کونسل کی اہم میٹنگ شروع ہونے سے قبل وزیر سیاحت ڈاکٹر اروند شرما نے اپنی مہمان نوازی سے مہمانوں کے دل جیت لیے۔ انہوں نے سیاسی نقطہ نظر سے ہریانہ، مہاراشٹر اور بہار کے ووٹروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے والی گوہانہ کی جلیبی کو اس اہم انتظامی میٹنگ میں مہمانوں کو پیش کی۔ سیاحت کے وزیر شرما نے پنجاب کے گورنر اور چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر گلاب چند کٹاریہ، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی، راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا ،پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان، ہماچل پردیش کے وزیرا علی سکھویندر سنگھ سکھو،اور دیگر نمائندوں کو جلیبی کے ساتھ ساتھ شال پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہریانہ اپنی مہمان نوازی کے لئے مشہور ہے اور ریاست ہمیشہ اپنے مہمانوں کا احترام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande