تیسرے ون ڈے سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا
کولمبو،16نومبر (ہ س )۔ سری لنکن ٹیم کو پاکستان کے خلاف تیسرے میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔رپورٹ کے مطابق کپتان چریتھ اسالنکا بخار میں مبتلا ہوگئے جبکہ ونندو ہسارنگا کو ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ سری لنکا کے متعدد ک
تیسرے ون ڈے سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا


کولمبو،16نومبر (ہ س )۔

سری لنکن ٹیم کو پاکستان کے خلاف تیسرے میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔رپورٹ کے مطابق کپتان چریتھ اسالنکا بخار میں مبتلا ہوگئے جبکہ ونندو ہسارنگا کو ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ سری لنکا کے متعدد کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چریتھ اسالنکا کی جگہ کوشل مینڈس ٹیم کی کپتانی کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج تیسرا ون ڈے میچ کھیلا جا رہا ہے، پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande