
کولکاتہ،16نومبر (ہ س )۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بڑا دھچکا لگا ہے۔ کپتان شبھمن گل گردن کی انجری کے باعث پورے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے تیسرے دن کھیل شروع ہونے سے عین قبل یہ اعلان کرتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کے لیے ایک نیا بحران پیدا کر دیا۔
گل ہفتے کو ایڈن گارڈنز میں دوسرے دن کے اوائل میں انجری کا شکار ہوئے۔ انہوں نے سائمن ہارمر پر سلاگ سویپ کھیلتے ہوئے بیک ورڈ اسکوائر لیگ پر شاندار چوکا مارا، لیکن جیسے ہی وہ اپنے معمول کے اسٹانس میں لوٹے ، انہوں نے گردن میں شدید کھنچاو¿ محسوس کیا۔ وہ صرف تین گیندوں کا سامنا کرنے اور چار رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے اور فوراً میدان سے باہر چلے گئے۔
دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد صورتحال مزید بگڑ گئی۔ گلے میں تسمہ پہن کر، انہیں ڈریسنگ روم سے براہ راست اسٹریچر پر ایمبولینس میں لاد کر ووڈ لینڈز اسپتال لے جایا گیا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کپتان شبھمن گل کو دوسرے دن گردن میں چوٹ آئی۔ انہیں تشخیص کے لیے اسپتال لے جایا گیا اور وہ زیر نگرانی ہیں۔ وہ اس ٹیسٹ میچ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔ ہماری میڈیکل ٹیم ان کی صحت کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔
گل کے لیے یہ انجری پرانی معلوم ہوتی ہے، کیونکہ وہ گردن میں اکڑن کی وجہ سے گزشتہ سال اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلور ٹیسٹ سے بھی باہر ہو گئے تھے۔ جنوبی افریقہ کے باو¿لنگ کوچ مورنے مورکل نے بھی اس مسئلے کو کام کے بوجھ سے منسوب کرنے کی تردید کی اور مشورہ دیا کہ رات کی خراب نیند اس مسئلے کا سبب بن سکتی ہے۔
فی الحال، ہندوستان کو تیسرا دن اپنے کپتان کے بغیر کھیلنا ہوگا، اس وقت جنوبی افریقہ کو 63 رنز کی ہلکی برتری حاصل ہے۔ گل کی عدم موجودگی نے ٹیم کی بیٹنگ اور قیادت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ