تاریخ کے آئینے میں 17 نومبر : عظیم نجاہد آزادی لالہ لاجپت رائے کی برسی
آج ملک جدو جہد آزادی کے پیش رو رہنما لالہ لاجپت رائے کی برسی پر ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔ 1928 میں اسی دن سائمن کمیشن کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کے لاٹھی چارج میں لگنے والی شدید چوٹوں کے باعث ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ لاجپت رائ
تحریک آزادی کے پیش رو لیڈر لالہ لاجپت رائے۔ خاکہ انٹرنیٹ میڈیا


آج ملک جدو جہد آزادی کے پیش رو رہنما لالہ لاجپت رائے کی برسی پر ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔ 1928 میں اسی دن سائمن کمیشن کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کے لاٹھی چارج میں لگنے والی شدید چوٹوں کے باعث ان کا انتقال ہو گیا تھا۔

لاجپت رائے، جنہیں پورے ملک میں ’پنجاب کیسری‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، ہندوستانی تحریک آزادی کی ان نمایاں آوازوں میں شامل تھے جنہوں نے برطانوی حکومت کے خلاف عوامی تحریکوں کو نئی سمت دی۔ سائمن کمیشن کے خلاف انہوں نے پرامن ریلی کے ذریعے احتجاج کیا تھا، لیکن لاٹھی چارج کے دوران انہیں شدید چوٹیں آئیں، جن سے وہ بحال نہ ہو سکے۔

ان کی وفات نے نوجوان انقلابیوں پر گہرا اثر چھوڑا۔ اسی واقعے نے بھگت سنگھ، سکھدیو اور راجگرو کو برطانوی پولیس افسر جان سینڈرز کے خلاف کارروائی کرنے کی تحریک دی، جسے انہوں نے لاٹھی چارج کا ذمہ دار سمجھا۔ یہ واقعہ تحریک آزادی کی تاریخ میں ایک فیصلہ کن موڑ کے طور پر درج ہوا۔ ملک بھر میں آج مختلف پروگراموں، سیمیناروں اور خراجِ عقیدت کی مجالس میں لالہ لاجپت رائے کی قربانی اور ان کے حب الوطنی کو یاد کیا گیا۔

دیگر اہم واقعات:

1278 - انگلینڈ میں 680 یہودیوں کو نقلی کرنسی رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور ان میں سے 293 کو پھانسی دی گئی۔

1525 - مغل حکمراں بابر نے ہندوستان کو فتح کرنے کے مقصد سے سندھ کے راستے پانچویں مرتبہ داخلہ لیا۔

1831 - ایکواڈور اور وینیزویلا نے گریٹر کولمبیا سے الگ ہو گئے۔

1869 - انگلینڈ کے جیمز موری نے 13 ہزار کلومیٹر لمبی پہلی سائیکل ریس جیت لی۔

1932 - تیسرے گول میز کانفرنس کا آغاز ہوا۔

1933 - امریکہ نے سوویت یونین کو تسلیم کرتے ہوئے تجارت کے لیے رضامندی دی۔

1966 - ہندوستان کی ریتا فاریہ نے مس ورلڈ کا خطاب جیتا۔ مس ورلڈ بننے والی وہ پہلی ایشیائی خاتون تھیں۔

1970 - سوویت خلائی جہاز 'لوناخود-1' چاند کی سطح پر اترا۔

1970 - رانی لکشمی بائی کا ایک اہم خط، جو انہوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی کے گورنر جنرل لارڈ ڈل ہاوزی کو لکھا تھا، لندن میں برطانوی لائبریری کے آرکائیوز میں ملا۔

1993 - امریکی نمائندگان کی مجلس نے شمالی امریکہ آزاد تجارت معاہدے (نافٹا) کی منظوری دی۔

1995 - اوساکا میں ایشیا پیسفک اکنامک فورم (اے پی ای سی) کا ساتواں سربراہ اجلاس شروع ہوا۔

1999 - بین الاقوامی مادری زبان کا دن یو نیسکو نے منظور کیا۔

2004 - رامیشور ٹھاکر اڑیسہ کے گورنر بنے۔

2005 - سری لنکا میں صدارتی انتخابات مکمل ہوئے۔ اٹلی کی پارلیمنٹ نے وسیع آئینی ترامیم کی منظوری دی۔

2005 - وولکر کمیٹی کے دستاویزات فراہم کرنے کے لیے اقوام متحدہ پر دباو بڑھا۔

2006 - امریکی سینیٹ نے ہندوستان-امریکہ جوہری معاہدے کی منظوری دی۔

2007 - جافنا جزیرہ نما میں سری لنکائی فوج کے ساتھ مقابلے میں 11 لبریشن ٹائیگر ہلاک ہوئے۔

2008 - جے ایس ڈبلیو اسٹیل لمیٹیڈنے بیلکاری میں 220 کروڑ کی لاگت سے اسٹیل پلانٹ قائم کرنے کے لیے برطانیہ کی سیبر فیلڈ ریوی اسٹرکچر کے ساتھ معاہدہ کیا۔

2008 - مالیگاوں دھماکے کی تفتیش کرنے والی ممبئی اے ٹی ایس نے اپنے سابقہ بیان کو پلٹتے ہوئے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے میں آر ڈی ایکس لیفٹیننٹ کرنل شری کانت پروہت نے فراہم نہیں کیا تھا۔ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا۔

2008 - چندریان-1 کی کامیابی کے بعد مرکزی حکومت نے چندریان-2 کی منظوری دی۔

2009 - ٹی ایس ٹھاکر کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔

2012 - مصر کے مین فالٹ علاقے کے قریب ایک ریلوے حادثے میں کم از کم 50 اسکولی طلباء ہلاک ہوئے۔

2013 - روس کے کازان ہوائی اڈے پر تاتارستان ایئر لائن کا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 50 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande