بھارت- یوریشین اکنامک یونین نے ماسکو میں آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی کی بات چیت کی
نئی دہلی، 16 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان اور پانچ ممالک کی یوریشین اکنامک یونین (ای اے ای یو) نے اشیاءمیں ایک مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر بات چیت کی پیشرفت کا جائزہ لیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ تجارت ا
بھارت- یوریشین اکنامک یونین نے ماسکو میں آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی کی بات چیت کی


نئی دہلی، 16 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان اور پانچ ممالک کی یوریشین اکنامک یونین (ای اے ای یو) نے اشیاءمیں ایک مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر بات چیت کی پیشرفت کا جائزہ لیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ تجارت اور صنعت کی وزارت کے مطابق، کامرس سکریٹری راجیش اگروال نے ماسکو میں ہونے والی میٹنگوں کے سلسلے میں ہندوستان اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے پر ہونے والی بات چیت کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ان ملاقاتوں کے دوران، کامرس سکریٹری نے یوریشین اکنامک کمیشن کے تجارت کے انچارج وزیر آندرے سلیپینیف اور روسی فیڈریشن کے صنعت و تجارت کے نائب وزیر میخائل یورین سے ملاقات کی اور ہندوستانی اور روسی صنعت کے اراکین کے ساتھ ایک کاروباری نیٹ ورکنگ پلینری سیشن سے بھی خطاب کیا۔ کامرس سکریٹری راجیش اگروال نے یوریشین اکنامک کمیشن کے تجارت کے انچارج وزیر آندرے سلیپینیف اور روسی فیڈریشن کے صنعت و تجارت کے نائب وزیر میخائل یورین کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے ماسکو کا دورہ کیا۔

وزیر سلیپینیف کے ساتھ ایک میٹنگ میں، کامرس سکریٹری نے اشیا کے شعبے میں انڈیا-ایف ٹی اے ای اے ای یوکے لیے اگلے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ، ایک صنعتی کانفرنس میں جس میں ہندوستان اور روس کے سینئر کاروباری رہنماو¿ں نے شرکت کی، کامرس سکریٹری نے کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے منصوبوں کو 2030 کے باہمی تجارتی ہدف کے ساتھ ہم آہنگ کریں۔ وزارت نے کہا کہ 20 اگست 2025 کو دستخط کی گئی شرائط کے حوالہ سے 18 ماہ کے ایکشن پلان کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد ہندوستانی کاروباروں، بشمول ایم ایس ایم ایز، کسانوں اور ماہی گیروں کے لیے منڈیوں کو متنوع بنانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande