
اسلام آباد (پاکستان) 16 نومبر (ہ س)۔ خیبر پختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ہفتے کے روز بنوں اور لکی مروت کے اضلاع میں ایک مشترکہ آپریشن میں پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ ان پانچوں کی شناخت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہوئی ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق آپریشن کا مقصد سرحدی علاقوں تختی خیل اور ہوید میں ٹی ٹی پی کو نشانہ بنانا تھا۔ یہ آپریشن بنوں کے ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان کی قیادت میں علاقہ مکینوں کے تعاون سے کیا گیا۔ آپریشن کے دوران تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے آپریشن کی کامیابی پر بنوں اور لکی مروت پولیس کی تعریف کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد