نیشنل ہائی وے پر ٹرک کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق
اوریا، 16 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے اوریا ضلع کے صدر کوتوالی علاقے میں قومی شاہراہ پر باقر پور بوہرا گاؤں کے قریب کل رات ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو ٹکر مار دی۔ ان میں سے ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ
نیشنل ہائی وے پر ٹرک کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق


اوریا، 16 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے اوریا ضلع کے صدر کوتوالی علاقے میں قومی شاہراہ پر باقر پور بوہرا گاؤں کے قریب کل رات ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو ٹکر مار دی۔ ان میں سے ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔

سی او سٹی اشوک کمار نے بتایا کہ کل دیر رات پولیس کو کنٹرول روم کے ذریعے اطلاع ملی کہ ہائی وے پر ایک ٹرک اور بائک آپس میں ٹکرا گئے ہیں۔ جائے وقوعہ پر پہنچی پولیس ٹیم نے پایا کہ بھوپ سنگھ ولد مان سنگھ (تقریباً 30 سال) ساکن کھڑکا کی مڈھیا کی جائے وقوعہ پر موت ہو گئی ہے۔ مہاراج سنگھ ولد ناتھورام (تقریباً 40 سال) جو کہ شدید زخمی تھا، کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

دونوں متوفی ایک ہی گاؤں کے رہائشی تھے اور مستری کا کام کرتے تھے۔ اس ناگہانی حادثے سے گاؤں میں سوگ پھیل گیا۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پنچنامہ مکمل کرنے کے بعد مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور قصوروار ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande