راجستھان کے کئی شہروں میں درجہ حرارت پانچ ڈگری تکپہنچا، سیکر اور ٹونک میں سردی کی لہر کا الرٹ
جے پور، 15 نومبر (ہ س)۔ شمالی ہندوستان سے چلنے والی برفیلی ہواوں نے راجستھان میں سردی کی لہر کو تیز کر دیا ہے۔ جمعہ کی صبح ریاست نے اس سیزن میں پہلی بار ایسی سردی کا تجربہ کیا،جب کئی شہروں میں پارہ پانچ ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ سیکر، الور اور فتح پ
Temp dip to 5°C in Rajasthan cities, cold wave in Sikar & Tonk


جے پور، 15 نومبر (ہ س)۔ شمالی ہندوستان سے چلنے والی برفیلی ہواوں نے راجستھان میں سردی کی لہر کو تیز کر دیا ہے۔ جمعہ کی صبح ریاست نے اس سیزن میں پہلی بار ایسی سردی کا تجربہ کیا،جب کئی شہروں میں پارہ پانچ ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ سیکر، الور اور فتح پور سمیت دس سے زیادہ مقامات پر درجہ حرارت معمول سے کافی نیچے رہا۔ باڑمیر اور پھلودی کو چھوڑ کر، تقریباً تمام شہروں میں رات کا درجہ حرارت 15 ڈگری سے نیچے چلا گیا، جس سے لوگوں نے سرد راتوں کی کپکپی کا احساس کیا۔

موسمیاتی مرکز جے پور کے مطابق، ریاست میں اگلے ہفتے تک موسم خشک رہے گا۔سرد شمالی ہواوں کے اثر سے دن اور رات، دونوں وقت سردی میں اضافہ متوقع ہے۔ اس کے نتیجے میں سیکر اور ٹونک اضلاع کے لیے 15 اور 16 نومبر کو پیلی سردی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں صبح اور شام کے وقت سرد ہوائیں مزید تیز ہوں گی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت فتح پور میں پانچ ڈگری سیلسیس اور ناگور میں 5.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ ان علاقوں میں صبح اور شام کی ٹھنڈی ہواوں نے لوگوں کو شدید سردی کا احساس دلایا۔ اسی طرح دیگر اضلاع بشمول سیکر، دوسہ، سروہی، کرولی، جھنجھنو، چورو اور الور میں درجہ حرارت چھ سے دس ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔

اجمیر، جے پور، ادے پور، جودھ پور اور بیکانیر جیسے بڑے شہروں میں بھی درجہ حرارت میں کمی آئی،جہاں درجہ حرارت 10 سے 13 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔ تاہم، باڑمیر میںدرجہ حرارت نسبتاً زیادہ رہا اور یہاں کم از کم درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس سے اوپر رہا۔

دن کے درجہ حرارت میں بھی کمی آئی۔ مغربی راجستھان کے چند شہروں کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ باڑمیر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 33.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ جے پور، ادے پور، سیکر، الور، کرولی اور پرتاپ گڑھ جیسے اضلاع میں دن کا درجہ حرارت 27 اور 29 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی شدت مزید بڑھے گی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande