سعودی عرب نے اسرائیل اور انتہا پسند آباد کاروں کی کارروائیوں کی مذمت کی
ریاض،15نومبر(ہ س)۔سعودی وزارت خارجہ نے قابض اسرائیلی حکام اور انتہا پسند آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف جاری خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان خلاف ورزیوں کے حالیہ واقعات میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا
سعودی عرب نے اسرائیل اور انتہا پسند آباد کاروں کی کارروائیوں کی مذمت کی


ریاض،15نومبر(ہ س)۔سعودی وزارت خارجہ نے قابض اسرائیلی حکام اور انتہا پسند آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف جاری خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان خلاف ورزیوں کے حالیہ واقعات میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولنا اور نمازیوں کو اشتعال دلانا اور فلسطینی گاو¿ں کفل حارث کی الحاجہ حمیدہ مسجد پر حملہ کرنا شامل ہے۔

سعودی عرب نے زور دیا کہ بغیر کسی رکاوٹ کے ان حملوں کا جاری رہنا امن کے قیام کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کو کمزور کر رہا ہے اور کشیدگی میں اضافے اور تنازعات کے تسلسل کا باعث بنتا ہے۔مملکت نے خبردار کیا کہ ان کارروائیوں پر بین الاقوامی خاموشی اور اسرائیلی حملوں اور خلاف ورزیوں کے جاری رہنے کے باوجود احتسابی طریقہ کار کو فعال نہ کرنا، بین الاقوامی نظام کی بنیادوں کو کمزور کرتا ہے اور بین الاقوامی قانون کی جائز اصولوں کو مجروح کرتا ہے۔سعودی عرب نے اپنے برادر فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنے پختہ موقف کی تجدید کی اور عرب امن اقدام اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق 1967 کی سرحدوں پر ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو کے قیام کے مقصد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande