کینیڈا کے ساتھ ایف ٹی اے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے امکانات زیر غور: گوئل
وشاکھاپٹنم، 15 نومبر (ہ س):۔ مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے ہفتہ کو کہا کہ کینیڈا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں تمام امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔ گوئل نے یہاں 30ویں سی آئی آئی پارٹنرشپ
کینیڈا کے ساتھ ایف ٹی اے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے امکانات زیر غور: گوئل


وشاکھاپٹنم، 15 نومبر (ہ س):۔

مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے ہفتہ کو کہا کہ کینیڈا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں تمام امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔ گوئل نے یہاں 30ویں سی آئی آئی پارٹنرشپ سمٹ کے موقع پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہندوستان اور کینیڈا نے آزاد تجارتی معاہدے کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے دو دور کی بات چیت کی ہے۔ دو روزہ سربراہی اجلاس کا اہتمام آندھرا پردیش حکومت اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ گوئل نے کہا کہ انہوں نے کینیڈا کے ایکسپورٹ پروموشن، بین الاقوامی تجارت اور اقتصادی ترقی کے وزیر منیندر سدھو کے ساتھ دو دور کی بات چیت کی ہے۔ گوئل نے کہا، تمام امکانات زیر غور ہیں۔ ہم نے اب تک دو دور کی بات چیت کی ہے۔ ہم نے ایک اعلیٰ سطحی وزارتی میٹنگ کے لیے نئی دہلی میں ملاقات کی تھی۔ آج، ہم نے اپنے دو طرفہ تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے آگے بڑھنے کے راستے پر بات کرنے کے لیے کینیڈا کے بین الاقوامی تجارت کے وزیر مانندر سدھو سے مختصر ملاقات کی۔

مرکزی وزیر نے چوٹی کانفرنس میں کہا، میں دنیا بھر کے وزراء کا شکر گزار ہوں جو آج ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سمٹ میں تقریباً ہر براعظم کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شمالی امریکہ اور لاطینی امریکہ کے وزراء ، یورپ اور افریقہ کے وزراء اور یہاں تک کہ جنوب مشرقی ایشیاءسے بھی ایک نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس پارٹنرشپ سمٹ میں پوری دنیا کی نمائندگی کی گئی جس نے ہندوستان کو انسانیت کے دوست کے طور پر ظاہر کیا۔ دنیا ایک خاندان ہے، یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا منتر ہے، جو ہمیں نسلوں اور صدیوں سے وراثت میں ملا ہے، اور جس پر ہمیں فخر ہے، اور جسے ہم اپنے بین الاقوامی تعلقات میں آگے بڑھا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک ایک کینیڈین سکھ کارکن کے قتل سے متعلق برسوں کے سفارتی تنازعہ کے بعد دوبارہ تجارت شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ گوئل نے دو دن پہلے کینیڈا کے بین الاقوامی تجارت کے وزیر منیندر سدھو کے ساتھ ساتویں ہندوستان-کینیڈا وزارتی ڈائیلاگ کی مشترکہصدارت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande