اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر: بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، ریان ولیمز شامل
نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ خالد جمیل نے منگل کو ڈھاکہ میں اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے لیے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ حال ہی میں ہندوستانی پاسپورٹ حاصل کرنے والے آسٹریلوی نژاد ریان ولیمز ٹیم کے ساتھ ڈھاکہ پہ
اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر:


نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ خالد جمیل نے منگل کو ڈھاکہ میں اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے لیے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ حال ہی میں ہندوستانی پاسپورٹ حاصل کرنے والے آسٹریلوی نژاد ریان ولیمز ٹیم کے ساتھ ڈھاکہ پہنچے۔ تاہم، انہیں میچ ڈے اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا جب فٹ بال آسٹریلیا، فیفا اور اے ایف سی سے ضروری منظوری مل جائے گی۔

ہندوستانی ٹیم نے 6 نومبر سے بنگلورو میں تربیت حاصل کی اور ہفتہ کی شام ڈھاکہ پہنچی۔ گزشتہ ماہ سنگاپور کے ہاتھوں شکست سے ہندوستان کی کوالیفکیشن کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں، اس لیے یہ میچ ہندوستان کے لیے محض ایک رسمی حیثیت ہے۔ ہندوستان گروپ سی میں دو پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے، حالانکہ بنگلہ دیش اتنے ہی پوائنٹس پر ہے۔

مکمل ٹیم اس طرح ہے:

گول کیپر: گرپریت سنگھ سندھو، ریتک تیواری، ساحل۔

ڈیفنڈرز: آکاش مشرا، انور علی، بیکاش یمنم، ہمنگتھنماویا رالٹے، جئے گپتا، پرم ویر، راہول بھیکے، سندیپ جھنگن۔

مڈ فیلڈرز: برائسن فرنینڈس، لالریمٹلوانگا فنائی، میک کارٹن لوئس نکسن، مہیش سنگھ نوریم، نکھل پربھو، سریش سنگھ وانگجام۔

فارورڈ : ایڈمنڈ لالرینڈیکا، لالیانزوالا چھانگٹے، محمد سنان، رحیم علی، ریان ولیمز، وکرم پرتاپ سنگھ

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande