
دھوکہ دہی کے معاملے میں فرار 50,000 روپے کے انعامی کو یوپی ایس ٹی ایف نے گرفتار کیا
نوئیڈا، 15 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس کی نوئیڈا یونٹ نے جیور کوتوالی پولیس کے تعاون سے راجستھان سے 50,000 روپے کے انعامی بدمعاش گردیپ سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ وہ ایک سال سے فرار تھا اور اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر کروڑوں روپے کی زمین کے فرضی سودوں میں ملوث تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
ایس ٹی ایف کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجکمار مشرا نے بتایا کہ جمعہ کو اطلاع ملی کہ جیور کوتوالی میں درج دھوکہ دہی کے ایک مقدمے میں مطلوب ملزم گردیپ سنگھ ملک سے کہیں باہر فرار ہونے کی کوشش میں ہے۔ اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم نے جیور کوتوالی پولیس کے تعاون سے راجستھان کے بھیواڑی علاقے میں پہنچ کر ملزم گردیپ سنگھ کو گرفتار کیا اور اسے جمعہ کی شب جیور تھانے لایا گیا۔
اُن کے مطابق گرفتار کیا گیا ملزم گردیپ سنگھ، ضلع الور، راجستھان کا رہنے والا ہے۔ گردیپ سنگھ نے تقریباً ایک سال قبل اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر کروڑوں روپے کی زمین کے فرضی واڑے کو انجام دیا تھا۔ اس معاملے میں جیور تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ فرار چل رہا تھا۔ پولیس نے گردیپ سنگھ پر 50 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ ایس ٹی ایف کی ٹیم نے کافی کوششوں کے بعد ملزم گردیپ سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن