ضیا ءالرب آل انڈیا جمعیت القریش کے قومی سیکریٹری مقرر
علی گڑھ, 13 نومبر (ہ س) ۔ ضیا الرب کو آل انڈیا جمعیت القریش کا نیشنل سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے جمعیت کے صدرجناب سراج الدین قریشی صاحب اور آل انڈیا جمعیت القریش یو۔پی۔ یونٹ کے صدر جناب ڈاکٹر یوسف قریشی صاحب اور سابق کابینی و
ضیا الرب تقرری نامہ کے ساتھ


علی گڑھ, 13 نومبر (ہ س) ۔

ضیا الرب کو آل انڈیا جمعیت القریش کا نیشنل سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے جمعیت کے صدرجناب سراج الدین قریشی صاحب اور آل انڈیا جمعیت القریش یو۔پی۔ یونٹ کے صدر جناب ڈاکٹر یوسف قریشی صاحب اور سابق کابینی وزیر الحاج یعقوب قریشی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے اس اہم ذمہ داری کے لیے منتخب کیا۔ ضیا الرب نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو دیانت داری، خلوص اور پوری محنت کے ساتھ انجام دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعیت القریش کے پلیٹ فارم سے وہ قوم و ملت کی خدمت، نوجوانوں کی رہنمائی، اور تعلیمی و سماجی ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

غورطلب ہے کہ یہ تقرری جمعیت القریش کے تنظیمی ڈھانچے میں ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ادارے کی سرگرمیوں میں نئی توانائی اور جوش پیدا ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande