وقف امید پورٹل ٹریننگ پروگرام کا انعقاد، چیرمین وقف بورڈ کی شرکت
وقف امید پورٹل ٹریننگ پروگرام کا انعقاد، چیرمین وقف بورڈ کی شرکتحیدرآباد، 13 نومبر (ہ س)۔ جمعیۃ علماء تلنگانہ کے زیراہتمام وقف امید پورٹل ٹرینگ پروگرام صبح 9/تا دوپہر 2/ بجے مسجد زینت ٹولی چوکی میں زیر سرپرستی مولانا سید احسان الدین قاسمی صدرجمعیۃ
وقف امید پورٹل ٹریننگ پروگرام کا انعقاد،چیرمین وقف بورڈ کی شرکت


وقف امید پورٹل ٹریننگ پروگرام کا انعقاد، چیرمین وقف بورڈ کی شرکتحیدرآباد، 13 نومبر (ہ س)۔ جمعیۃ علماء تلنگانہ کے زیراہتمام وقف امید پورٹل ٹرینگ پروگرام صبح 9/تا دوپہر 2/ بجے مسجد زینت ٹولی چوکی میں زیر سرپرستی مولانا سید احسان الدین قاسمی صدرجمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ زیرنگرانی مولانا محمد مصدق القاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع حیدرآباد منعقد ہوا۔ مولانا مدثر کی قرآت کلام پاک اورمحمد انس کی نعتیہ کلام سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا حافظ پیرخلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ نے اجلاس کے اغراض ومقاصد پر اور جائیدادوں کے تحفظ کے متعلق مدلل ومفصل گفتگو کی۔ اس سلسلہ میں ہم کو کیا اقدامات کرناچاہیے، اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء تلنگانہ کے تمام اضلاع میں وقف امید ہورٹل کی اہمیت کو واضح کرنے کے لئے عوام میں شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ اسی طرح مساجد درگاہ عیدگاہ کمیٹیوں کے ذمہ داران سجاد گان کو جوڑ کر تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کئے جائیں گے۔ سید عظمت اللہ حسینی وقف بورڈ چیرمین تلنگانہ نے مرحوم حافظ پیر شبیر احمد کو خراج عقیدت پیش کیا اور انہوں نے کہا کہ امید پورٹل میں 6/دسمبر تک رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ ہے مگر ہمارے ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی نے اس سلسلہ میں مرکزی حکومت سے تاریخ کو ایک سال تک آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے اور امید پورٹل کے سلسلہ میں حکومت سنجیدہ ہے اور اس کے تعلق سے کام بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے، وقف جائیدادوں کو رجسٹریشن کرانے میں غفلت نہیں برتنا چاہئیے۔ اضلاع میں ورکشاپ کرانے اور عوام الناس میں شعور بیداری کےلئے، ہم انسپکٹر اور ٹرینر دینے کے لئے تیار ہیں۔ اس طرح ریاستی جمعیۃ علماء کی دعوت پر وقف بورڈ کے چیئرمین عظمت اللہ حسینی نے وقف انسپکٹر،پوسف پاشاہ ،امجد خان، غوث کو ٹرینینگ دینے کے لئے اس پروگرام میں شرکت کے لئے روانہ فرمایا اور انہوں نے وقف امید ہورٹل کیا ہے۔ اس میں اپنی زمین اور جائیدادوں کو کس طرح رجسٹریشن کرانا چاہئیے اس کے متعلق سے تفصیلی پرزنٹیشن پیش فرمایا۔ عوام الناس میں اس تعلق سے جو بے چینی اور غلط فہمیاں پائی جارہی ہیں اس کے تعلق سے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے امید پورٹل ٹرینگ پروگرام کے سلسلہ میں اضلاع کے ذمہ داران عزائم کر چکے ہیں۔ انشاءاللہ تعالی بہت جلد تاریخ اور مقامات کا اعلان کیا جائے گا۔ مولانا سید شاہ احسان الدین قاسمی، مولانا عبد اللہ اظہرصدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد مفتی الیاس احمد حامد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نرمل، مولانا محمد مسیح الدین صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک، مولانا عبد القوی صدر جمعیۃ علماء ضلع نارائین پیٹ نے بھی وقف بورڈ چیرمین کے سامنے قیمتی آراء کو پیش کیا اور اس سلسلہ میں ان کو جلد از جلد فیصلہ لینے کی گزارش کی اور چیرمین نے تمام شکایات کو دور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande